Share this link via
Personality Websites!
476881
9394
بیان آپ نے فرمایا: پاک ہے وہ ذات جس نے میرے دِل میں مخلوق کی خیر خواہی کا جذبہ ڈال دیا اور مخلوق کی خیر خواہی کرنا میری زِندگی کا بڑا مقصد بنایا۔ بےشک مَیں تمہیں نصیحت کرنے والا ہوں، مَیں اس پر تم سے کوئی جزانہیں چاہتا، میری خوشی اسی میں ہے کہ تم کامیاب ہو جاؤ! اگر تم ہلاک ہوئے تو مجھے غَم ہو گا۔([1])
غوثِ پاک اور خیرخواہئ اُمّت کا جذبہ
پیارے اسلامی بھائیو! حُضور غوثِ اعظم، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دِل میں اُمّت کی خیرخواہی کا جذبہ کس قدر بھرا ہوا تھا، اس کا اندازہ لگانے کے لئے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ایک اِیْمان افروز فرمان سنیئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! یہ فرمانِ ذیشان سُن کر عاشقانِ غوثِ اعظم کا دِل جھوم جائے گا۔
546 سنِ ہجری، رَجَبُ الْمُرجَّب کا مہینا تھا، جمعہ کے دِن حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے مدرسے میں تَوحید کے موضوع پر طَوِیْل بیان فرمایا، بیان کے آخر میں گفتگو کو سمیٹتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! مَیں تمہاری طرف صِرْف و صِرْف اللہ پاک کی رضا کے لئے مُتَوَجِّہ ہوتا ہوں، میرے اندر تمہارے لئے ایسی رحمدلی اور شفقت ہے کہ اگر ہو سکتا تو میں تمہاری جگہ تم میں سے ہر ایک کی قبر میں خُود اُترتا اور تمہاری طرف سے نَکِیْرَیْن کو جواب بھی خُود ہی دیتا...!! ([2])
اللہ اکبر! اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے! یہ کیسی خیر خواہی ہے! یہ کیسا عظیم جذبہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami