Share this link via
Personality Websites!
476880
9394
عادَت کاش! ہمیں بھی نصیب ہو جائے۔
545 سنِ ہجری، رمضان المبارک کا مہینا تھا، 7 تاریخ تھی، پِیر شریف کی رات عشا کے بعد حُضُور غوث اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے مدرسہ میں آزمائش کے موضوع پر بیان فرمایا، اس دوران آپ نے فرمایا: اگر تم میں سے کسی کا بیٹا ظالموں کے ہاں قیدی ہو تو کیا تم اسے چُھڑانے کی کوشش نہیں کرو گے؟ ایک عارِف (یعنی اللہ پاک کی پہچان رکھنے والا کامِل مسلمان) ایسا ہی ہوتا ہے، تمام مخلوق اس کے لئے اَوْلاد کی طرح ہے اور وہ انہیں نفس و شیطان کی قید سے چُھڑانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔([1])
یاد رہے! حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا یہ فرمان صِرْف اساتذہ کے لئے نہیں ہے، آپ نے فرمایا: عارِفِ کامِل ساری مخلوق (یعنی ساری دُنیا کے لوگوں) کو نفس و شیطان کے ہاتھوں سے چُھڑانے کے لئے کوشش کرتا رہتا ہے۔
کاش! ہمیں بھی یہ جذبہ ملے، ہم بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے خیر خواہ بنیں، ہم خُود بھی نفس و شیطان کی چالوں سے بچیں، خود بھی نیک کام کریں، گُنَاہوں سے بچیں اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دیتے رہا کریں۔
غوثِ پاک کی مبارک زِندگی کا ایک اَہَم مقصد
شوَّالُ الْمُکَرّم، 545 ہجری، جمعہ کا دِن تھا، حُضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے مدرسہ میں مسلمان بھائیوں کی خیر خواہیکے موضوع پر بیان کیا، دورانِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami