Share this link via
Personality Websites!
476879
9394
کامِلِیْن جو آنکھ کی پُتلی سے نہیں بلکہ رَبّ کے دئیے ہوئے نُور سے، اللہ پاک کی عطا کردہ طاقت سے دیکھتے ہیں، جب وہ آنکھ اُٹھائیں گے تو اُن کی نگاہ کہاں تک جائے گی؟ تِرْمذی شریف کی حدیثِ پاک ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اِتّقُوْا فِرَاسَۃَ الْمُؤْمِنِ فَاِنَّہٗ یَنْظُرُ بِنُوْرِ اللہ مؤمن کی فراست سے بچو کہ بندۂ مؤمن اللہ پاک کے نُور سے دیکھتا ہے۔ ([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دوسرے نمبر پر اس واقعہ میں غور فرمائیے! حُضُور غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دِل میں اُمّت کی خیر خواہی اور اِصْلاح کا کیسا جذبہ تھا...!! آپ کا شاگرد انتہائی کُنْد ذہن ہے، اَوَّل تو یہ کہ ہمارے ہاں بعض اساتذہ کا یہ رَوِیَّہ ہوتا ہے کہ کُنْد ذہن شاگرد کو جلی کٹی سُناتے ہیں، مارتے، ڈانٹتے ہیں بلکہ بسا اَوْقات یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ جاؤ! کام وام کرو! پڑھنا تمہارے بَس کی بات نہیں۔
مگر قربان جائیے! حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنے کُنْد ذِہن شاگرد کو مدرسے سے نکالتے نہیں ہیں، آپ جانتے ہیں کہ اس نے پڑھ کر کوئی بڑا عالِم نہیں بننا، اس کے باوجود اسے پڑھائے جاتے ہیں تاکہ یہ عِلْمِ دِین سے جُڑا رہے، مدرسے میں آتا رہے کہ عِلْمِ دِین کے جو فضائل ہیں وہ دوسرے کاموں کے نہیں ہیں۔
سُبْحٰنَ اللہ!یہ اِصْلاحِ اُمّت کا دَرْد، خیر خواہی کا جذبہ، دوسروں کا بھلا سوچنے کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami