Share this link via
Personality Websites!
476878
9394
بہارِ شریعت میں ہے: انبیائے کرام عَلَیْہم السَّلَام غیب کی خبر دینے کے لئے ہی آتے ہیں کہ جنّت، دوزخ، حَشر نشر، عذاب، ثواب (یہ سب باتیں) غیب نہیں تو اور کیا ہیں؟ انبیائے کرام عَلَیْہم السَّلَام کا منصب ہی یہ ہے کہ وہ باتیں بتائیں جن تک عقل اور حوّاس (یعنی آنکھ، کان وغیرہ) کی رسائی نہیں اور اسی کا نام غیب ہے۔ اَوْلیا کو بھی عِلْمِ غیب عطا ہوتا ہے مگر انبیائے کرام عَلَیْہم السَّلَام کے واسطے سے۔([1])
اَوْلیائے کرام کی نگاہِ کرامت کا کمال
بُخاری شریف میں حدیثِ قُدْسی ہے، اس میں اللہ پاک نے اولیائے کرام کی شانیں بیان فرمائیں، اس حدیثِ قُدْسی میں یہ بھی ہے کہ اللہ پاک فرماتا ہے: جب میں اپنے کسی بندے سے محبت فرماتا ہوں تو کُنْتُ بَصَرُہُ الذِّیْ یُبْصِرُ بِہٖ میں اس کی آنکھ بن جاتا ہوں، جس سے وہ دیکھتا ہے۔ ([2])
مطلب یہ ہے کہ جب بندہ اللہ پاک سے محبّت کرتا ہے اور اللہ پاک اُسے اپنا محبوب بنا لیتا ہے، تب وہ بندہ فَنَافِی اللہ کے درجے پر پہنچ جاتا ہے، اب اس کے اَعْضَا میں خُدائی طاقتیں کام کرتی ہیں ([3]) اور انہی اَعْضَا میں ایک آنکھ بھی ہے، بظاہِر دیکھنے میں اُس کی آنکھ عام لوگوں کی آنکھ جیسی ہی ہوتی ہے مگر وہ رَبِّ کریم کے نُور سے دیکھتا ہے۔ ذرا اندازہ کیجئے! ہم جیسے عام لوگوں کی آنکھ کا کتنا کمال ہے، ہم آنکھ اُٹھائیں تو ہماری نظر لمحہ بھر میں آسمان تک پہنچ جاتی ہے تو غور فرمائیے! اللہ پاک کے محبوب بندے، اس کے اَوْلیائے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami