Share this link via
Personality Websites!
476877
9394
اِبْنِ سمحل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جیسا حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا تھا، بالکل ویسا ہی ہوا، ہفتے کا آخری دِن تھا کہ اس طالِبِ عِلْم کا انتقال ہو گیا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! سیرتِ غوثِ اعظمرَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے اس ایمان افروز واقعے میں سیکھنے کے بہت سے مدنی پھول ہیں؛
(1):اَوْلیائے کرام کو بھی عِلْمِ غیب دیا جاتا ہے
پہلا مدنی پھول تو یہ ملا کہ اَولِیائے کرام بھی اللہ پاک کی عطا سے آئندہ کی باتیں جان لیتے ہیں، انہیں بھی عِلْمِ غیب دیا جاتا ہے۔ پارہ:29، سورۂ جِنّ، آیت:26-27میں اللہ پاک فرماتا ہے:
عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ(۲۶) اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ (پارہ:29،سورۂ جن:26-27)
ترجَمہ کنزُ الایمان: غیب کا جاننے والا اپنے غیب پر کسی کو اطلاع نہیں دیتاسوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے۔
اس آیتِ کریمہ میں اتنا تو بالکل صاف اور واضِح فرما دیا گیا کہ اللہ پاک اپنے چُنے ہوئے رسولوں کو عِلْمِ غیب عطا فرماتا ہے۔ ائِمَّۂ کرام اس آیتِ کریمہ کے تحت فرماتے ہیں: عِلْمِ غیب 2 طرح کا ہے؛ (1):ایک خاص عِلْمِ غیب؛ یہ صِرْف انبیائے کرام عَلَیْہم السَّلَام کو عطا کیا جاتا ہے اور (2):دوسرا وہ عِلْمِ غیب جو رسولوں کے ساتھ خاص نہیں بلکہ اللہ پاک انبیائے کرام عَلَیْہم السَّلَام کے واسطے سے یا بذریعہ اِلْہام اَوْلیائے کرام کے دِل میں بعض غیب کی باتیں ڈال دیتا ہے۔([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami