Share this link via
Personality Websites!
476876
9394
بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بَس ایک ہفتے کی مشقت رہتی ہے...!!
حضرت احمد بن مُبَارک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں: ایک عجمی (یعنی غیر عربی) شخص جس کا نام اُبَیّ تھا، یہ پیرانِ پِیْر، پیر دستگیر حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا شاگرد تھا، یہ شخص بہت کُنْد ذِہن تھا، بڑی محنت اور کوشش سے سمجھانے کے باوُجُود مسئلہ سمجھ نہیں پاتا تھا مگر حُضُور غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کمال شفقت، مہربانی اور طالِبِ عِلْمِ دِین سے لگاؤ تھا کہ آپ بہت محنت سے اُسے سبق پڑھایا کرتے تھے، اسے سمجھ نہ آتا تو آپ باربار سمجھاتے۔
احمد بن مبارک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک دِن حُضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنے اسی شاگِرْد کو بہت محنت سے سبق پڑھا رہے تھے، اسی دوران اِبْنِ سمحل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بھی وہاں آگئے، جب ابنِ سمحل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے دیکھا کہ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اُس طالِبِ عِلْمِ دِین کو دِینی سبق پڑھانے میں بہت محنت و مشقت اُٹھا رہے ہیں تو حیران ہوئے، جب وہ طالِبِ عِلْم سبق پڑھ کر چلا گیا تو اِبْنِ سمحل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے عرض کیا: مجھے بڑی حیرانی ہے کہ آپ ایک کُنْد ذِہن کو پڑھانے کے لئے اتنی مشقت اُٹھا رہے ہیں۔ اس پر غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا: اس کے ساتھ میری محنت و مشقت کے دن ایک ہفتے سے بھی کم رہ گئے ہیں، ایک ہفتہ بھی نہ گزرے گا کہ یہ بےچارہ دُنیا سے رُخصت ہو جائے گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami