Share this link via
Personality Websites!
476890
9394
القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کتنے پیارے انداز میں توبہ کی ترغیب دِلائی ہے، اب یہ سانسیں چل رہی ہیں، آہ! نہ جانے کب یہ سانسیں ٹوٹیں اور ہم زِندگی کی بازی ہار کر موت کے رستے قبر کی گہرائی میں اُتر جائیں، اس لئے ابھی موقع ہے، زِندگی ملی ہوئی ہے، سانس چل رہی ہے، آئیے! حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے فرمان پر عَمَل کرتے ہوئے تَوبَہ کر لیتے ہیں، آج تک جتنے گُنَاہ ہوئے، ان سب سے سچّی پکی تَوْبَہ بھی کریں، توبہ کے تقاضے بھی پُورے کریں یعنی قضا نمازیں ذِمّے ہیں تو ادا کر لیں، روزے قضا ہیں تو رکھ لیں، کسی کا کوئی حق دینا ہے تو ادا کر لیں، کسی کی دِل آزاری ہو گئی ہو تو معاف کروا لیں اور توبہ کر کے اچھی، نیکیوں والی زِندگی گزارنا شروع کریں۔
کاش! آج کے اس اجتماعِ پاک سے یہ سنہری حروف(Golden Words)،حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی یہ ایمان افروز نصیحت ہم تحفہ سمجھ کر لے جائیں اور زندگی بھر کے لئے اپنے دامن سے باندھ لیں کہ اے لوگو! تم اللہ پاک کے لئے ایسے ہو جاؤ! جیسے تمہارے بزرگانِ دین، اللہ پاک کے نیک بندے ہوا کرتے تھے، رَبِّ کریم تم پر ایسی ہی کرم نوازیاں فرمائے گا، جیسی اُن پر فرمایا کرتا تھا۔
اللہ پاک ہمیں حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ان مبارک تعلیمات پر عَمَل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami