Share this link via
Personality Websites!
476888
9394
چڑھا بیٹھے ہو، اسے صاف کرو! جو تم نے (ناحق) لیا ہے، وہ واپس لوٹا دو! اپنے مالِک و مولیٰ (یعنی پیارے رَبِّ کریم) کی نافرمانی سے واپس لوٹ آؤ...! اللہ کریم کے دروازے پر حاضِر ہو جاؤ...! یہاں کوئی نہیں ہے، صِرْف اللہ خالِق و مالِک ہے، اگر تم اس کے دَرْ پر حاضِر ہو تو اُس کے بندے ہو، اگر تم مخلوق کی طرف متوجہ ہو (مثلاً مال و دولت کمانے میں لگے ہوئے ہو اور اس وجہ سے اللہ پاک کے دَرْ پر حاضِری نہیں دیتے، اللہ پاک کو بھولے بیٹھے ہو تو تُم اللہ پاک کی بندگی نہیں کر رہے بلکہ) مخلوق کے بندے بنے ہوئے ہو۔
اے انسان! سستی مت کر...! کیونکہ سستی ہمیشہ کی محرومی اور شرمندگی کا سبب ہے۔ اپنے اَعْمال اچھے کر...! اللہ پاک دُنیا و آخرت میں تم پر انعام فرمائے گا۔
حُضُور غوثِ پاک، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا: قیامت کے دِن انسان اپنے دُنیا میں کئے ہوئے اچھے بُرے اعمال کو یاد کرے گا مگر اس وقت شرمندگی کوئی فائدہ نہ دے گی، فائدہ تو اس میں ہے کہ موت سے پہلے قیامت کو یاد کرو...! جب لوگ پھل کاٹ رہے ہوں، اس دِن بیج بونے کے وقت کو یاد کرنا کوئی فائدہ نہیں دے گا۔
منقول ہے: دُنیا آخرت کی کھیتی ہے،([1]) جو یہاں بھلائی کا بیج بوئے گا، روزِ قیامت خوشی خوشی پھل حاصِل کرے گا اور جو دُنیا میں بُرائی کا بیج بوئے گا، قیامت کے دِن شرمندگی اُٹھائے گا۔([2]) غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے مزید فرمایا: (لوگو!) جب تمہیں موت آئے گی، تم خوابِ غفلت سے بیدار ہو جاؤ گے مگر اُس وقت بیدار ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami