Share this link via
Personality Websites!
476886
9394
بیان میں کتنا اِخْلاص اور کتنی لِلّٰہیت تھی، ایک طرف بڑی بڑی علمی تحقیقات بیان ہو رہی ہیں، کمال کے علمی نکات (Intellectual points) بیان کئے جا رہے ہیں مگر مجمع پر نہ رِقَّت طاری ہوتی ہے، نہ محفل کا رنگ بدلتا ہے، حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ صِرْف اتنا کہتے ہیں: میں نے کل روزہ رکھا تھا۔ اور مجمعے کا رنگ ہی بدل جاتا ہے، لوگوں کے دِل پگھل جاتے ہیں، رِقَّت طاری ہو جاتی ہے، کیوں؟ آخر راز کیا ہے؟ راز یہی ہے کہ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ خُود بولتے نہیں بلکہ اللہ پاک کے حکم پر عَمَل کرتے ہیں، اس کی رضا کے لئے بیان فرماتے ہیں، رَبِّ کریم! بذریعہ اِلْہام آپ کو حکم فرماتا ہے: اے عبد القادِر! بولو...!! بیان کرو! تمہارا بیان سُنا جائے گا۔ سُبْحٰنَ اللہ! ہر مسلمان اندازہ کر سکتا ہے کہ جب اس کمالِ اِخْلاص کے ساتھ بیان کیا جائے گا تو اس بیان کی کیسی تاثِیْر ہو گی، ایسا بیان کتنے لوگوں کے دِلوں پر تاثِیْر کا تِیر بن کر لگے گا اور زِندگی بدل کر رکھ دے گا۔
یہی وجہ ہے کہ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے بیان میں جو خوش بخت شرکت کر لیتا تھا، اس کی بگڑی بَن جایا کرتی تھی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! آپ نے سنا کہ حُضُور غوثِ پاک، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے بیانات کیسے انقلابی ہوتے تھے، لوگ آپ کا بیان سُن کر بےحد متاثِّر ہوتے، اُن کے دِل میں عشقِ مصطفےٰ کے چراغ روشن ہوتے، دِل میں خوفِ خُدا پیدا ہوتا، آپ کا بیان سُن کر لوگ اپنے گناہوں پر نادِم (شَرْمِندہ)ہوتے اور توبہ کر کے نیک انسان بن جایا کرتے تھے۔
آئیے! حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ان انقلابی بیانات میں سے عِلْم و حکمت اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami