Share this link via
Personality Websites!
476885
9394
فرمائی، چنانچہ جب محفلِ پاک سجی، لوگ جمع ہو گئے، شیخ عبد الوہاب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مَیں نے بیان شُروع کیا، والِدِ محترم حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بھی تشریف فرما تھے، میں نے بہت سارے علمی نکات بیان کئے، اپنے طَور پر بہت اعلیٰ خطاب کیا مگر عجیب بات تھی، اتنی اعلیٰ علمی گفتگو سُن کر بھی نہ کسی کا دِل نرم ہوا، نہ کسی آنکھ سے آنسو نکلے۔
خیر! میں نے اپنا بیان مکمل کیا، اب والِدِ محترم حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ منبر پر تشریف لائے، آپ نے بیان شروع کیا، آپ نے صِرْف اتنا ہی کہا: کُنْتُ صَائِمًا اَمْشِ کل میں نے روزہ رکھا تھا۔
آپ کے بس انہی الفاظ میں ایسی کمال تاثیر تھی کہ پُورے مجمعے پر رِقَّت طاری ہو گئی، عجیب رُوحانی کیفیت چھا گئی، میں بڑا حیران تھا، میں نے بڑی بڑی تحقیقات پیش کیں، لوگوں پر ان کا کوئی اَثَر نہ ہوا، والِد صاحِب نے بَس اتنا ہی کہا کہ میں نے کل روزہ رکھا تھا اور محفل کا رنگ ہی بدل گیا، آخِر اس میں راز کیا ہے؟ فرماتے ہیں: والِدِ محترم نے میری حیرانی دُور کرتے ہوئے فرمایا: بیٹا! تم اپنی طرف سے تقریر کر رہے تھے، تم اپنا مافِی الضمیر بیان کر رہے تھے مگر میں اپنی طرف سے نہیں بولتا بلکہ وَ عِزَّۃِ الْعَزِیْزِ مَا تَکَلَّمْتُ حَتّیٰ قِیْلَ لِیْ بِحَقِّی عَلَیْکَ تَکَلَّمْ یُسْمَعُ مِنْکَ اللہ رَبُّ العِزّت کی قسم! میں اپنی مرضِی سے کچھ نہیں بولتا یہاں تک کہ مجھ سے کہا جاتا ہے: اے عبد القادِر! تم پر ہمارا جو حق ہے، اس حق کی وجہ سے کلام کرو! تمہاری بات سُنی جائے گی۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی...!! آپ کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami