Share this link via
Personality Websites!
476884
9394
ہزار کااجتماع ہوتا تھا (بعد میں اس اجتماع کی تعداد مزید بڑھ گئی تھی)۔ ([1])
*غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے شہزادے حضرت عبد الوہاب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی محفل میں بڑے بڑے عُلما اور مَشَائِخ حاضِر ہوتے تھے *ان میں 400 بڑے بڑے علما تو وہ تھے جو باقاعِدہ کاغذ، قلم لے کر آپ کے فرامین و ارشادات لکھا کرتے تھے([2]) *شیخ عمر کیمانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: کبھی ایسا نہ ہوا کہ آپ نے بیان فرمایا ہو اور محفل میں سے کسی نے توبہ نہ کی ہو۔ آپ کا بیان سُن کر لازمی کوئی نہ کوئی شخص توبہ کرتا غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتے تھے([3]) *غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ خود فرماتے ہیں: میرے ہاتھ پر 5 ہزار سے زیادہ غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ گنہگاروں نے توبہ کی۔([4])
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اور کمالِ اِخْلاص
بہجۃ الاسرار شریف میں ہے: حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے شہزادے شیخ عبد الوہاب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے عِلْمِ دِین سیکھنے کے لئے دُور دراز سَفَر کیا، کافِی عرصہ تک آپ عِلْمِ دِین سیکھتے رہے، جب عِلْمِ دِین سیکھ کر بغداد شریف واپس آئے تو ایک روز آپ نے اپنے والِدِ محترم حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں عرض کیا: میں چاہتا ہوں کہ مَیں آپ کی موجودگی میں بیان کروں۔ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اجازت عطا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami