Share this link via
Personality Websites!
476860
9393
مشتمل ہیں اور کچھ رسالے بھی شامل ہیں۔([1])
امام ابنِ قُدامہ حنبلی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:امام ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اپنے زمانے میںخطابت کے اِمام تھے،مختلف عُلوم وفُنُون میں بہترین کتابیں تصنیف فرمائیں،تد ریس بھی کرتے تھے اورحافظُ الحدیث بھی تھے۔(ایک لاکھ (100،000)احادیث مُبارَکہ سَنَدکے ساتھ یادکرنے والا حافظُ الحدیث ہوتاہے) ([2]) وقت کے اتنے بڑے امام ہونے کے باوجود علّامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ ،حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بیان کردہ چالیس(40) تفسیری اَقْوال میں سے صرف گیارہ (11)کے بارے میں جانتے تھے، جس سے حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے علمی سمندر کی گہرائی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
سُلطانِ ولایت غوثِ پاک دریائے کرامت غوثِ پاک
ولیوں پہ حکومت غوثِ پاک فرماؤحمایت غوثِ پاک
* المدد یا غوثِ پاک* المدد یا غوثِ پاک* المدد یا غوثِ پاک
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ابھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ چھوٹے ہی تھے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے والدِ محترم حضرت سَیِّد ابوصالح موسیٰ جنگی دوست رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ انتقال فرماگئے ،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکے ناناجان حضرت عبدُ اللہ صومعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی پرورش فرمائی جوکہ جِیلان شریف کےبزرگوں میں سے تھے اور نہایت متّقی و پرہیزگار بھی تھے۔ اِنہی سے حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ابتدائی تعلیم و تَرْبِیَت حاصل کی۔
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami