Share this link via
Personality Websites!
476858
9393
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِیْعُ الاۤخر کا چاند نظر آچکا ہے آج اس پیارے مہینے کی پہلی شب ہے۔یہ وہ پیارا مہینا ہے کہ جس میں قُطبِ ربّانی،غوثِ صَمدانی،قِنْدیلِ نُورانی،شہبازِ لامکانی حضرت شیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکاعرس مبارک منایا جاتاہے،جس کوعاشقانِ غوث گیارہویں شریف کا مہینا بھی کہتے ہیں،اسی مُناسَبت سےآج ہم سَرزمینِ بَغْدَاد پر اپنے مَزارِ پُر اَنْوَار میں آرام فَرما ،اُس مُقَدَّس ہستی کا ذکرِ خَیر،بالخُصُوص اُن کا علمی مقام سُنیں گے،جِنہیں دُنیا غَوْثِ اَعْظَم(رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ) کے لقب سے جانتی ہے۔اللہ پاک نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکو ولایت کا وہ عظیم تاج عطا فرمایا کہ آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تمام اولیا رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہم اجمعین کے سردار قرار پائے۔آئیے! سب سے پہلے حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عِلمی شان و شوکت سے متعلق ایک ایمان افروز واقعہ سُنتے ہیں،چنانچہ
عِلْم کاسَمُندر
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami