Share this link via
Personality Websites!
476873
9393
4. جب انسان فوت ہوجاتا ہے تو اس کے اعمال ختم ہو جاتے ہیں، سوائے تین(3) کے (1)صدقَۂ جاریہ (2) ایسا علم جس سے فائدہ اُٹھایا جائےاور(3) نیک اولاد جو اس کے لیےدُعا کرتی ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ احادیثِ مُبارَکہ سے عِلْمِ دین کے جہاں اور بہت سے فضائل معلوم ہوئے وہاں یہ بھی معلوم ہوا کہ صدقۂ جاریہ، عِلْمِ دین کو پھیلانا اور نیک اولاد ایسی نیکیاں ہیں کہ مرنے کے بعد بھی ان کا ثواب پہنچتا رہتا ہے۔لہٰذا اپنے بچّوں کو دِینی تعلیم دلوائیے اور انہیں جامعاتُ المدینہ میں داخل کروائیے۔فی زمانہ بُرائیوں میں سب سے بڑی بُرائی بنیادی شرعی مسائل سے دوری ہے،جو مُعاشرے کی دیگر بُرائیوں میں سب سے اوپر ہے، گھر بار کا معاملہ ہو یا کاروبار کا، دوست اَحْباب کا ہویا رشتے دار کا، نکاح کا ہو یا اولاد کی اچھی تَرْبِیَت کا،غرض کیا اللہ پاک کےحقوق اور کیا بندوں کے حقوق، زندگی کے ہر شعبے میں جہاں بھی جس انداز سے بھی خرابیاں پائی جارہی ہیں، اگر ہم سنجیدگی سے غور کریں تو یہ بات ہم پر ظاہر ہوجائے گی کہ اس کا بُنیادیسبب عِلْمِ دین سے دُوری ہے۔عِلْمِ دِین اور دُرست رہنمائی سے محرومی کے باعث نہ صرف مُعاملات و اَخْلاقیات میں بلکہ عقائدو عبادات تک میں طرح طرح کی بُرائیاں اور خرابیاں نہایت تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہیں، جن کی اصلاح کیلئے صرف عِلْمِ دین حاصل کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ اپنے علم پر عمل کرنا اور اس کے ذریعے دوسروں کی اصلاح کی کوشش کرنا بھی ضروری ہے۔یہی وجہ ہے کہ شیخِ طریقت، امیراہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنےمریدوں،محبت کرنے اور تعلق رکھنے والوں کواپنی اور دوسروں کی اصلاح کی کوشش میں مگن رہنے کامدنی ذہن دیتے ہوئے اُنہیں یہ مَدَنی مقصد عطا فرمایا ہے:مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami