Share this link via
Personality Websites!
476871
9393
پروردگار ہم سے ہمیشہ کے لیے راضی ہوجائے، اور ہمیں مغفرت کا پروانہ مِل جائے،دیکھئے!جس طرح ہم اپنے بچوں کواچھے سے اچھاکھاناکھلانا پسند کرتے ہیں، اچھے سے اچھا لباس پہنے ہوئےدیکھنا پسند کرتے ہیں،ذرا سوچئے!سردی کے موسم میں ہم اپنے بچوں کا کتنا خیال کرتے ہیں کہ کہیں میرے لال کوسردی نہ لگ جائے،میرے بیٹے کی طبیعت تو ایسی ہے کہ نہ ہی ہلکی سی ٹھنڈی ہوابرداشت کر سکتاہے، نہ ہی گرم ہواکاہلکا سا جھونکا،اِسی طرح علمِ دِین حاصل کرنے والے طلبائے کرام کے لیے بھی غورکریں کہ ان کوبھی کئی بنیادی ضروریاتِ زندگی کی ضرورت ہوگی جوکہ ہرجگہ آسانی سے دَستیاب نہ ہوتی ہوں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!یوں تو حُضُورغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ درس وتدریس، تصنیف وتالیف ،تحریر،نیکی کی دعوت اور اس کے علاوہ مختلف علمی شعبوں میں انتہائی مہارت رکھتے تھے، مگر خاص طور پر فتویٰ لکھنے میں تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو وہ کمال حاصل تھا کہ اُس دور کے بڑے بڑے عُلماء، فقہاء اور مفتیانِ کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے لَاجواب فتووں سے حیران رہ جاتے تھے۔ جیسا کہ
شیخ ا مام مُوَفَّقُ الدِّین بن قُدامَہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ہم561ہجری میں بغداد شریف گئے تو ہم نے دیکھا کہ شیخ سَیِّد عبدُ القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اُن میں سے ہیں کہ جن کو وہاں پر علم وعمل اور فتویٰ لکھنے کی بادشاہت دی گئی ہے۔([1])آپ کی عِلمی مہارت کا یہ عالم تھا کہ اگرآپ سے اِنتہائی مشکل مسائل بھی پوچھے جاتےتو آپ اُن مسائل کا نہایت آسان جواب دیتے، آپ نے درس و تدریس اور فتویٰ لکھنے
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami