Share this link via
Personality Websites!
476870
9393
سےتفسیر،حدیث،فِقْہ اورعِلْمُ الْکَلام وغیرہ پڑھتےتھے،دوپہر سے پہلے اور بعد دونوں وقت لوگوں کوتفسیر، حدیث،فِقْہ، کلام،اُصول اورنَحْوپڑھاتے تھے اور ظہر کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ تجوید و قراءت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا کرتے تھے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ علم و عمل کے پیکر اور زبردست حُسنِ اَخْلاق کے مالک تھے ،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ طَلَبہ پر بھی اِنتہائی شفقت فرماتےاوران کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کا بھی خیال رکھتےتھے جیساکہ
امام اِبنِ قُدَامَہ حنبلیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی بارگا ہ میں حضرت غَوثُ الاعظم،شیخ عبد القاد ر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بارے میں سُوال کیا گیا تو آپ نے جواب دیا: ہم نے غوث پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی عمر کا آخری حصہ پایا اور آپ کے مدرسے میں مقیم رہے ،ہمارا اس طرح خیال رکھا جاتا کہ کبھی غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے شہزادے حضرت یحییٰرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کوہماری جانب بھیجتے، وہ ہمارے لیے چراغ جَلاتے اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ہمارے لیے اپنے گھر سے کھانا بھیجتے۔
( سیر اعلام النبلاء،الشیخ عبد القادربن ابی صالح ،۱۵/۱۸۳)
پیارے اسلامی بھائیو!آپ نےسنا کہ حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ علمِ دین سیکھنے والے طلبۂ کرام پر کیسی شفقت فرمایا کرتے تھے کہ اُن کیلئے اپنے گھر سے کھانا بھیجا کرتے تھے، لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ دِینی طلبہ کی ضروریات کا اپنی اپنی استطاعت کے مطابق خُوب خُوب خیال رکھا کریں، مثلاًجن سے بن پڑے بالخصوص غریب طلبۂ کرام کے لیے دِینی کتابیں،کپڑے،موسِم کے لحاظ سے رہائش کی ضروریات پوری کرنے میں رِضائے اِلٰہی اوردِیگر اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپناحصہ مِلا کر دِین کی مدد کرنے والوں میں شامل ہو جائیں،کیامعلوم کہ اِس نیک عمل کی برکت سے ہماراپاک
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami