Share this link via
Personality Websites!
476869
9393
و مفہوم کا سمجھنا تو ہم نے آپ ہی سے سیکھا ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!حُضُورغوث ِپاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کوعِلْمِ دِین کے پھیلانے کا اِس قدر ذَوق و شوق تھا کہ آپ اپنا وقت بالکل ضائع نہیں فرماتے تھےاورعلمی کاموں ہی میں اکثر مصروف رہتے، دوسرے شہروں کے طَلَبہ بھی آپ کی تعریفات اورعُلوم و فُنون میں مہارت کے چرچے سُن کرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی خدمت میں عِلْمِ دین حاصل کرنے اورآپ کے فیض سے برکتیں لُوٹنے کے لئےحاضر ہوتے رہے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ علم و عمل کےایسے پیکر تھے کہ جو بھی آپ کےپاس علم حاصل کرنے کے لئے حاضر ہوتا، وہ خا لی ہاتھ نہ لوٹتا تھا ،آئیے!آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے علم و عمل اوردرس وتدریس کی خوبیوں اور علمی خدمات کے بارے میں سُنتے ہیںچُنانچہ
حضرت قاضی ابو سعید مُبارَک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا بغداد میں ایک مدرسہ تھا، وہ اس میں اصلاحی بیانات کرتے اورعِلْمِ دین حاصل کرنے والوں کو علم سکھایا کرتے تھے، جب قاضی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے علمی و عملی کمالات کا علم ہوا تو قاضی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے اپنا مدرسہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے حوالے کر دیا،پھر جب لوگوں نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی علمی مہارت کا ذکر سنا تو لوگوں کی کثیر تعداد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں عِلْمِ دِین حاصل کرنے کے لئے حاضر ہونے لگی۔([2])
حضرت علامہ نورُ الدّین ابُوالحسن علی شَطْنُوفی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت شیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تیرہ (13)علوم میں بیان فرمایا کرتےتھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےمدرسے میں لوگ آپ
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami