Share this link via
Personality Websites!
476868
9393
عَلَیْہ نے بہت سی مَشَقَّتِیں اور آزمائشیں برداشت کیں۔ آخرِ کار آپ دُنْیَوی مُعَاملات سے الگ ہو کر یادِ الٰہی اور نیکی کی دعوت دینے میں مشغول ہو گئے۔زمانے بھر میں آپ کی شہرت پھیل گئی، دِین کے مَنصب آپ کی وجہ سے ظاہر ہوگئے، عِلْمْ کے دَرَجے آپ کے سبب بُلَند ہونے لگے اور شریعت کے لشکر آپ کے سبب طاقت پانے لگے۔ عُلَماء کی بَہُت بڑی تعداد نے آپ کی طرف رُجُوْع کِیا اور آپ سے شاگردی کا شَرَف حاصل کِیا، بَہُت سے فُقَرَا، بڑے بڑے عُلَمانے بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے خِلَافَت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کِیا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت شیخ محمد بن یحییٰ تادفیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے عِلْمِ دِین حاصل کرلیا توآپ درس و تدریس اورفتویٰ دینےکے منصب پر جلوہ افروز ہوئے۔اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے اور علم و عمل کو عام کرنے میں مصروف ہو گئے،چُنانچہ دُنیا بھر سے عُلما آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے حاضر ہوتے، اس وقت بغداد میں آپ کے مرتبے کا کوئی نہ تھا۔([2])آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ علم کاسَمُنْدَرتھے ،آپ کو عِلْمِ فقہ، عِلْمِ حدیث، عِلْمِ تفسیر، عِلْمِ نَحْو اور عِلْمِ ادب وغیرہ عُلوم پر مکمل مہارت حاصل تھی ،جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو آپ کے اُستادوں نے عِلْمِ حدیث کی سَنَد دی تو فرمانے لگے: اے عبدُالقادر الفاظِ حدیث کی سَنَد تو ہم آپ کو دے رہیں ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ حدیث کے معانی
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami