Share this link via
Personality Websites!
476867
9393
کا رُخ کر لِیا کرتے تھے، ایسے مَواقِع پر مجھے شَرْم آتی تھی کہ میں ان کی دل آزاری کروں ، مجبوراً وہاں سے چلا جاتا اور اپنا مُطَالَعہ جاری رکھتا، پھر نیند آتی تو خالی پیٹ ہی کنکریوں سے بھری ہوئی زمین پر سوجاتا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!ذرا غور فرمائیے!اتنی مشقتوں اور تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے عِلْمِ دین حاصل کِیا،اس کے باوجود کبھی بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زبانِ مُبارَک سے کوئی شکوہ و شکایت کے الفاظ نہ نکلے ۔اس واقعے سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ جب کوئی مصیبت و پریشانی آجائے تو قرآن و حدیث میں بیان کئے گئے صبر کے فضائل اور ترغیبات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے صبرسے کام لینا چاہئےاور یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ یہ دُنیا آزمائشوں کا گھر ہے، اس میں جہاں بے شمارراحت سامانیاں ہیں، وہاں رنج وغم کے پہاڑ بھی ہیں ،آسانیوں کے ساتھ ساتھ مشکل ترین گھاٹیاں بھی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ جب سے انسانیت وجودمیں آئی ہے،اس وقت سے آج تک عام مؤمنین بلکہ نبیوں اور رسولوں عَلَیْہِمُ السَّلَام اور اولیائے کاملین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کو بھی سکون اور خوشیاں ملنے کے ساتھ ساتھ طرح طرح کی آزمائشیں اورمصیبتیں پہنچتی رہیں ،بلکہ بسا اوقاتاللہ پاک کے مُقرّب بندوں کو آسانیوں کے بجائے مشکلات کا زیادہ سامنا کرناپڑتا ہے ، مگروہ پاک ہستیاں حرفِ شکایت زبان پر لانے کے بجائے ہمیشہ صبر و تحمل کے ساتھ آزمائشوں کو برداشت کرتے ہیں بلکہ اپنے مریدوں،مَحَبَّت کرنے اور تعلق رکھنے والوں کی بھی تربیت فرماتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی ان بزرگ ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اللہ پاک کی طرف سےملنے والی نعمتوں پرشکر اور مصیبتوں پر صبر کرنا چاہئے۔
غوثِ اعظم کا حُلیہ اور مقام و مرتبہ
شَیْخ امام اَبُو عَبْدُاللہ بن اَحْمد بن قُدَامَه رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتےہیں: شَیْخُ الاسْلَام، سُلْطَانُ الاولِیَاء، مُـحْیُ الدِّیْن، سَیِّدعَـبْدُالْـقَادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے عِلْم کو حاصل کرنے میں بَہُتْ کوششیں کیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے بہت سے عُلَمائے وقت اور زمانے کے مشہور بزرگوں سےعِلْم حاصل کِیااور ان کی صحبتوں میں رہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آپ اپنے زمانے کے عُلَما میں سب سے بڑے مرتبے پرپہنچ گئے۔ عِلْمْ حاصل کرنے کےلیے آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami