Share this link via
Personality Websites!
476866
9393
دین حاصل کرتا ہوں۔ اُس نے مجھ سے پوچھا :کیا آپ جیلان سے تعلق رکھنے والے عبدُ القادر نامی کسی نوجوان کو جانتے ہیں؟ میں نے کہا وہ میں ہی ہوں، یہ سُن کر وہ بے چین ہوگیا اور مجھ سے معذرت کرتے ہوئے کہنے لگا کہ آپ کی والدہ محترمہ نے میرے ہاتھ آپ کیلئے آٹھ (8)دِینار بھیجے تھے ،جب میں بغداد آیا تھا، اس وقت میرے پاس اپنا ذاتی خرچ موجود تھا، لیکن آپ کو تلاش کرتے کرتے اتنے دن گُزر گئے کہ میرے پاس میرا ذاتی خرچ ختم ہوگیا ،مجھے بھوک برداشت کرتے ہوئے آج تیسرا دن تھا ،مجبور ہو کرآپ کی امانت میں سے ایک وقت کے کھانے کے لئے روٹی اور یہ گوشت لایا ہوں، اب آپ خُوشی سے یہ کھانا تناول فرمائیں، کیونکہ یہ سب کچھ در حقیقت آپ ہی کا ہے ،اب آپ میرے نہیں بلکہ میں آپ کا مہمان ہوں،آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں نے اسے تسلّی دی اوراس بات پراپنی خوشی ظاہرکی،جب ہم کھانا کھا کر فارغ ہوئے تو میں نے بقیہ کھانا اور کچھ مال اُسے دے کر رُخصت کیا۔([1])
ہیں باعثِ برکت غوثِ پاک کمزور کی طاقت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک مجبور کی راحت غوثِ پاک
* المدد یا غوثِ پاک* المدد یا غوثِ پاک* المدد یا غوثِ پاک
حضرت شَیْخ عَبْدُ الْقادِر جِیْلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے عِلْمِ دین حاصِل کرنے کا انداز بڑا نِرالا تھا، آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں اپنے طالِبِ عِلْمی کے زمانے میں اَسَاتِذہ سے سبق لے کر جنگل کی طرف نکل جایا کرتا تھا، پھرصحراؤں اور وِیرانوں میں دن ہو یا رات ،آندھی ہو یابہت تیز بارش، گرمی ہو یا سردی اپنا مُطالَعہ جاری رکھتا تھا، اُس وقت میں اپنے سر پر ایک چھوٹا سا عِمامہ باندھتا اور معمولی تَرکاریاں کھا کرپیٹ کی آگ بُجھایا کرتا،کبھی کبھی یہ تَرکاریاں بھی ہاتھ نہ آتیں، کیونکہ بُھوک کے مارے ہوئے دوسرے فُقَرَا بھی اِدھر
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami