Share this link via
Personality Websites!
476782
9389
میرے چچا جان نے فرمایا:میں اُس ہستی کا ادب کیوں نہ کروں کہ جن کو اللہ پاک نے تمام اولیا کے دلوں پر اور اُن کے احوال پر قبضہ عطا کیا ہے۔([1])
حضرت عمر بَزَّار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک دن میں حضورِ غوثِ پاک شیخ عبد القادر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہکے ساتھ جامِع مسجد کی طرف جا رہا تھا، خلافِ معمول راستے میں کسی نے بھی آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو سلام نہیں کیا، میں بڑا حیران ہوا اور دل میں سوچا کہ پہلے تو مسجد جاتے ہوئے لوگوں کا آپ کو سلام کرنے کے لیے رش لگ جاتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ آج کوئی بھی آپ کو سلام نہیں کر رہا؟
فرماتے ہیں: اتنا سوچنے کی دیر تھی کہ لوگ حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو سلام کرنے کے لیے لپکے، دیکھتے ہی دیکھتے اتنا رش ہو گیا کہ میں آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہسے دور ہو گیا،یہ صورتِ حال دیکھ کر میں نے دل میں سوچا: افسوس ..!! اِ س سے تو یہی بہتر تھا کہ لوگ آپ کی طرف مُتَوَجّہ نہ ہوتے کم از کم مجھے آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہکا قُرب تو حاصل تھا، اتنا سوچنے کی دیر تھی کہ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے میری طرف دیکھا اور مسکراتے ہوئے فرمایا:اَوَمَا عَلِمْتَ اَنَّ قُلُوْبَ النَّاسِ بِیَدِیْ اِنْ شِئْتُ صَرَّفْتُہَا عَنِّیْ وَاِنْ شِئْتُ اَقْبَلْتُ بِہَا اِلَیَّ یعنی کیا تمہیں معلوم نہیں کہ لوگوں کے دل میرے قبضے میں ہیں، چاہوں تو اپنی طرف سے پھیردوں اورچاہوں تو اپنی طرف مُتَوَجّہ کرلوں۔([2])
اللہ اکبر ! کیا شان ہے میرے غوثِ پاک کی...!!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami