Share this link via
Personality Websites!
476781
9389
اجازت کے بغیر اپنا جادو پیش نہیں کیا، اللہ پاک نے اسی ادب کی وجہ سے انہیں ایمان و ہدایت کی دولت عطا فرمائی۔([1])لہٰذا اللہ والوں کی بارگاہ میں حاضری کے وقت ہمیں ادب ہی ادب رکھنا چاہیے۔اللہ پاک کے نیک بندوں کے سامنے اپنی چار کتابوں کے عِلْم پر غرور نہیں کرنا چاہیے، ورنہ اس کا سخت نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا؛ 100 اَہْلِ عِلْم حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا اِمتحان لینے آئے، آپ نے پَل بھر میں ان سب کے دِلوں پر تَصَرُّف فرمایا، سب کے دِلوں سے عِلْم کو کھینچ لیا، پِھر رحم و کرم فرماتے ہوئے، سب کا عِلْم واپس بھی لوٹا دیا۔ اِس سے معلوم ہوا؛ اللہ پاک نے حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو دِلوں پر قبضہ عطا کیا ہے، آپ جب چاہتے ہیں، جس کے دِل پر چاہتے ہیں تَصَرُّف فرماتے ہیں۔
شیخ شِہَابُ الدِّیْن سُہَرْوَرْدِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں اپنے چچا جان حضرت ابو نَجِیْب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ساتھ حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضِر ہوا۔ہم جب تک حضورِ غوث پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضِر رہے ، میرے چچا جان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ باادب، خاموشی کے ساتھ، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی طرف مُتَوَجّہ ہو کر بیٹھے رہے، جب ہم وہاں سے واپس آئے تو میں نے چچا جان سے پوچھا: کیا وجہ ہے کہ آپ حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی بارگاہ میں اتنے با ادب طریقے سے بیٹھے ہوئے تھے ؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami