Share this link via
Personality Websites!
476778
9389
لگاتے گئے اور فرماتے گئے: تمہارا سُوال یہ ہے اور اُس کا جواب یہ ہے۔ یونہی کرتے کرتے سارے اَہْلِ عِلْم کے سُوال بھی خود بتا دئیے اور جواب بھی خُود ہی ارشاد فرما دئیے!
حضرت شیخ مُفَرَّجہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: بعد میں ان اَہْلِ عِلْم سے پوچھا گیا: تمہیں کیا ہو گیا تھا؟ بولے: جیسے ہی ہم محفل میں آ کر بیٹھے، اچانک ایسا ہوا کہ ہم نے زندگی بھر جو عِلْم پڑھا تھا، سارے کا سارا ہمارے سینوں سے ایسے مٹ گیا، گویا کبھی ہم نے پڑھا ہی نہیں تھا۔ جب غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے سینے سے لگایا تو ہماراعِلْم واپس آ گیا۔([1])
ہیں پیرِ پیراں! غوثِ پاک ہیں میرِ میراں! غوثِ پاک
مَحْبُوبِ سُبْحاں! غوثِ پاک ولیوں کے سُلطاں! غوثِ پاک
مُشکل ہو آساں! غوثِ پاک فرماؤ اِحْساں! غوثِ پاک
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اس وقعے سے ایک اَہَم بات جو ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے، وہ یہ کہ کبھی بھی اپنے عِلْم اور معلومات کے بھروسے پرنیک لوگوں کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔ اللہ پاک ہمیں ایسوں سے اور ایسی بےادبیوں سے محفوظ فرمائے۔ یاد رکھئے! اللہ پاک کے جو نیک بندے ہوتے ہیں، اللہ پاک کی بارگاہ میں اُن کا بڑا مقام ہوتا ہے، بخاری شریف میں حدیثِ قدسی ہے، یعنی زَبان مَحْبُوبِ ذیشان کی ہے مگر فرمان اللہ رَبُّ الْعَالَمِیْن کا ہے، اللہ پاک فرماتا ہے: مَنْ عَادٰی لِیْ وَلِیّاً فَقَدْ آذَنْتُہُ بِالْحَرْبِ جو بندہ میرے کسی وَلِی سے دُشمنی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami