Share this link via
Personality Websites!
476777
9389
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
امتحان لینے والے امتحان میں پڑ گئے
بَہْجَۃُ الْاَسْرَار شریف جو حضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی سیرت پر لکھی ہوئی سب سے مُعْتَبر اور مُسْتَنَد کتاب ہے، اس میں ہے: جب غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی شہرت ہوئی، لوگ آپ کی طرف آنے، آپ کے بیانات سننے اور نیک بننے لگے تو بعض اَہْلِ عِلْم کو کچھ شُبہ ہوا، چنانچہ بغداد کے 100 بڑے بڑے عُلَما جو بہت ماہِر عالِم اور بہت ہی ذہین تھے، انہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور ایک سَو (100) مختلف دِینی مسئلے جمع کئے، طے یہ پایا کہ سب غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں جا کر اپنا اپنا مسئلہ پوچھیں گے تاکہ معلوم ہو کہ آپ کا علمی مقام و مرتبہ کیا ہے۔ چنانچہ سب نے بہت سوچ بچار کر اپنے مطابق بہت ہی مشکل مشکل مسئلے نکال لیے اور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی محفل میں پہنچ گئے۔
حضرت شیخ مُفَرَّجہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں بھی اُس وقت محفلِ پاک میں حاضِر تھا۔ جب وہ عُلَما محفل میں آ کر بیٹھے تو غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنا سَر مبارَک جھکا دیا، فورًا ہی آپ کے سینہ پاک سے ایک روشنی چمکی اور ان سب اَہْلِ عِلْم کے سینوں پر سے گھوم گئی۔
اب کیا تھا، وہ روشنی جس جس عالِم کے سینے پر سے گزرتی گئی، وہ حیرت میں پڑ کر تڑپنے لگا، اُن سب اَہْلِ عِلْم نے اپنے گریبان پھاڑ دئیے اور ننگے سَر ہو کر غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے قریب ہوئے اور آپ کے قدموں پر سَر رکھ دئیے! غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جو رَحْمَۃٌ لِلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے شہزادے ہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَوْلاد میں سے ہیں، آپ کو اِن اَہْلِ عِلْم پر رحم آ گیا، آپ ایک ایک کر کے سب کو اپنے سینے سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami