Share this link via
Personality Websites!
476776
9389
گیارہویں والا پِیر کہنے کا سبب
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں عام طَور پر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو گیارہویں والا پِیر کہتے ہیں، ویسے بھی حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ایصالِ ثواب کی محافِل کو گیارہویں شریف کہا جاتا ہے۔ اس کے کئی اسباب ہیں، مثلاً*حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا یومِ وِصَال 11 ربیعُ الآخر ہے، اس لیے آپ کو گیارہویں والا پیر کہتے ہیں*حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا سلسلۂ نسب 11 واسطوں سے امام حَسَن مجتبیٰ رَضِیَ اللہ عنہ تک پہنچتا ہے([1])*آپ کا شجرۂ طریقت (یعنی آپ کے پیر صاحِب، پِھر ان کے پِیر صاحِب، پِھر اُن کے پِیر صاحِب یوں جو لڑی ہے، یہ شجرہ شریف بھی) 11 واسطوں سے مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، شیرِ خدا، علی المرتضیٰرَضِیَ اللہ عنہ تک پہنچتا ہے*مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنی کتاب جَاء َالْحَق میں اس کی ایک اور بہت پیاری اور ایمان افروز وجہ لکھی ہے۔ لکھتے ہیں: حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 12 وِیں شریف یعنی سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا میلاد شریف بہت پابندی سے کیا کرتے تھے، ایک دن رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خواب میں تشریف لائے اور فرمایا: عَبدُ القادِر! تم نے ہمیں 12 وِیں سے یاد کیا، ہم تمہیں 11 وِیں دیتے ہیں۔ چونکہ یہ سرکاری عطیہ ہے، اس لیے تمام دُنیا میں پھیل گیا۔ الحمدللہ! صدیاں گزر جانے کے بعد بھی اب تک غُلامانِ غوثِ اعظم ربیع الآخر میں خصوصاً اور اس کے عِلاوہ ہر اسلامی مہینے کی 11 تاریخ کو ذوق و شوق کے ساتھ 11 وِیں شریف کا اہتمام کرتے ہیں۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami