Share this link via
Personality Websites!
476797
9389
(1): امیرِاہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے لکھے ہوئے اشعار کے مجموعے وسائلِ بخشش، وسائلِ فردوس آپ کی حضورغوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے محبّت کی واضح دلیل ہے جن میں آپ نے حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی شانِ اقدس میں اور آپ سے استغاثہ کے بارے میں تقریبا 13کلام لکھے ہیں جن کے اشعار کی تعداد کم و بیش 207ہے، اس کے علاوہ کم بیش 105 غوثیہ نعرے بھی تحریرفرمائے ہیں۔آپ نے غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہکی سیرت مبارکہ پر تقریبا 3رسائل تحریر فرمائے،(1):منّے کی لاش: 18صفحات (2):جنّات کا بادشاہ: 20صفحات (3):سانپ نُما جن:28صفحات
(2):آپ دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے خاندان، آل واولاد،آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مزارِ پُر اَنوار،گنبد ومینار،آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کےشہر الغرض آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے تعلق و نسبت رکھنے والی ہر ہر چیز سے بے انتہا محبت فرماتے ہیں۔غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہکی آل اولاد بھی آپ سے بڑا پیار کرتی ہے، ملکِ شام سے تشریف لائے ہوئے ایک عالمِ دین جو حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہکی نسل میں سے تھے ، جب ان سے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ان کی اس قدر محبّت کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے فرمایا:مولانا الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بے شمار لوگوں کو غوثِ پاک شیخ عبد القادر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے دامن سے وابستہ کیا اور قادری سلسلہ کو بہت عام کیا ہے اس لیے ہم ان سے اتنی محبّت کرتے ہیں۔
(3): الحمدللہ! امیرِ اہلسنّت کی تربیت کی برکت سے بڑی گیارہویں شریف کی بڑی رات کے موقع پرملک وبیرونِ ملکاجتماعِ غوثیہ کا اِہتمام کیا جاتاہے،جن میں کبھی* شانِ غوثِ اعظم *توکبھی سیرتِ غوثِ اعظم*کبھی خاندانِ غوثِ اعظم *تو کبھی کِردارِ غوثِ اعظم وغیرہ کے موضوعات پر سُنّتوں بھرے بیانات اورمناقبِ غوثِ اعظم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami