Share this link via
Personality Websites!
476794
9389
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو اللہ پاک نے بہت اُونچا مقام عطا فرمایا ہے، آپ سے نسبت ہو جانا بھی بہت ہی برکت اور سعادت کی بات ہے۔ حضرت شیخ ابو عبداللہ محمد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنے مریدوں کے لیے اس بات کے ضَامِن ہیں کہ اُن میں سے کوئی شخص بغیرتوبہ کے نہ مرے گااور ان کو یہ فضیلت دی گئی ہے کہ اُن کے مرید اور سات پشت تک ان کے مریدوں کے مریدجنّت میں داخل ہوں گے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اگر آپ ابھی تک کسی جامع شرائط پِیر سے بیعت نہیں ہیں تو مشورہ ہے کہ قادری سلسلے میں مرید ہو کر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ساتھ اپنی نسبت جوڑ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِین ودُنیا میں اس کی بےشمار برکتیں دیکھنے کو ملیں گی۔ یاد رکھئے! مرید ہونا بہت ضروری ہے۔ اللہ کریم پارہ 6، سورۃ المائدہ، آیت:35 میں ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ (پارہ6،سورۃالمائدۃ:35)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔
مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں: ہر چیز کی تلاش کے لیے دروازے الگ ہیں، ہر سودے کی جستجو کے لیے بازار دوکانیں جدا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami