Share this link via
Personality Websites!
476793
9389
اللہ پاک نے انہیں توفیق عطا فرمائی اور انہوں نے 6 ماہ میں پُورا قرآنِ کریم حفظ کر لیا*یونہی شیخ جمیل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جنہوں نے عرض کیا تھا کہ میں اپنے وقت کو محفوظ کرنا (یعنی ہر وقت ذِکْرُ اللہ میں مشغول رہنا) چاہتا ہوں، یہ اس درجے پر پہنچے کہ ہر وقت تسبیح لیے ذِکْرُ اللہ میں مَصْرُوف رہا کرتے تھے۔
*شیخ محمد بن محفوظ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جو اس واقعہ کو بیان کرنے والے ہیں، آپ فرماتے ہیں: میرے دِل میں مختلف خیال آتے رہتے تھے، میں ان میں فرق نہیں کر پاتا تھا کہ کونسا خیال اللہ پاک کی طرف سے ہے، کون سا خیال اللہ پاک کی طرف سے نہیں ہے، چنانچہ میں نے عرض کیا: حُضُور! مجھے ایسی معرفت مل جائے کہ دِلی ارادوں میں فرق کر سکوں، مجھے معلوم ہو جایا کرے کہ کون سا خیال اللہ پاک کی طرف سے ہے، کون سا اللہ پاک کی طرف سے نہیں ہے۔ میری عرضی سُن کر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے میرے سینے پر ہاتھ رکھا، اس سے میرے دِل میں ایک نُور چمکا، آج تک وہ نُور چمک رہا ہے، اس کی برکت سے میں دِلی ارادوں میں فرق کر لیا کرتا ہوں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! دِلوں پر کیسا زبردست تَصَرُّف ہے، کیسی حکومت ہے...!! ایک مرتبہ ہاتھ مبارک رکھا، دِل میں ایسانُور چمکا دیا کہ ساری زندگی کے لیے ہدایت کا ذریعہ بن گیا۔
ہیں پیرِ پیراں! غوثِ پاک ہیں میرِ میراں! غوثِ پاک
مَحْبُوبِ سُبْحاں! غوثِ پاک ولیوں کے سُلطاں! غوثِ پاک
مُشکل ہو آساں! غوثِ پاک فرماؤ اِحْساں! غوثِ پاک
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami