Share this link via
Personality Websites!
476775
9389
(ترمذی ، کتاب الوتر،باب ماجآء فی فضل الصلوۃ…الخ،۲/۲۸،حدیث:۴۸۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لیے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لیے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف
الحمد للہ!شہنشاہِ بغداد،حضورِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مشہور و معروف ہستی ہیں*آپ حسنی حسینی سَیِّد ہیں*آپ کا نامِ پاک: عبدُ القادِر اور کنیت:اَبُو محمد ہے*مُحْیُ الدِّین (یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے) اور غَوْثُ الثَّقَلَین (یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث،مددگار) آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں*حضورِ غوثِ پاک،شیخ عبدُ القادِر جِیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 470 ہجری کو جِیلان میں پیدا ہوئے*91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے*561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami