Share this link via
Personality Websites!
476790
9389
کی بارگاہ میں اپنی التجائیں پیش کر رہا ہوتا ہے، کیا کوئی ایسا بھی محبت کرنے والا ہے جو اپنے مَحْبُوب سے ملنا پسند نہ کرتا ہو، جب محبوب سے ملنے کا وقت آئے تو کہے: میں پہنچا ہوا ہوں، مجھے محبوب سے ملاقات کی حاجت نہیں ہے؟ سچ فرمایا حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کہ ”ہاں! وہ پہنچا ہوا ہے مگر کہاں؟ دوزَخ میں۔“([1]) اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠(۹۹) (پارہ14،سورۃالحجر:99)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اپنے رَبّ کی عبادت کرتے رہو حتی کہ تمہیں موت آجائے۔
معلوم ہوا کوئی کتنے ہی بلند مرتبے والا ہو جب تک زِندہ ہے، عقل سلامت ہے، اس وقت تک عِبَادت سے خُلاصِی نہیں ہو سکتی۔ باقِی رہا ایسے نادانوں کا محبتِ اِلٰہی کا دعویٰ کرنا تو بعض صُوفیائے کرام رَحمۃُ اللہ علیہم نے ”محبتِ اِلٰہی“ کی تعریف ہی یہ کی ہے: مُوَاطَاَۃُ الْقَلْبِ لِمُرَادَاتِ الرَّبِّ ”اللہ پاک کی مَرْضِی کے سامنے دِل کو بچھا دینا“۔([2])
یہ ہے محبتِ اِلٰہی..!معلوم ہوا جو بندہ خُود کو اللہ پاک کے احکام کے سامنے، اللہ پاک کی رضا والے کاموں کے سامنے، اللہ پاک کی مَرْضِی کے سامنے جھکا نہیں دیتا وہ ابھی محبتِ اِلٰہی کی میم تک بھی نہیں پہنچ پایا۔ ایسے نادان ہر گز ہرگز وَلِی نہیں ہیں بلکہ دِین کے دُشمن، سَستی شہرت کے طلبگار، اللہ پاک کے بندوں کو اللہ پاک سے دُور کرنے والے ہوتے ہیں، ہم سب پر لازِم ہے کہ ایسے ڈھونگیوں سے ہمیشہ دُور رہیں اور اپنے ایمان کی حفاظت کی فِکْر کرتے رہیں۔ اللہ پاک ہمیں درست غلط کی سچّی پہچان نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami