Share this link via
Personality Websites!
476789
9389
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ پاک سُنی، اللہ پاک کا وَلِی کون ہوتا ہے؟ ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بتایا کہ اللہ پاک کا ولی وہ ہوتا ہے، جسے دیکھ کر رَبّ یاد آتا ہے، جس کی باتیں سُن کر عَمَل کا جذبہ بڑھتا ہے اور اس کے اَعْمال دیکھ کر آخرت کی یاد میں اِضافہ ہو جاتا ہے۔ ان 3 نشانیوں کو اپنے دِل میں بٹھا لینا چاہیے۔ کیونکہ
کتنے ایسے ہوتے ہیں جو محبتِ اِلٰہی کے بڑے بڑے دعوے تو کرتے ہیں، اپنے طَور پر بڑے وَلِی بنے پھرتے ہیں مگر ان کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ*انہیں دیکھ کر رَبّ کی یاد آنا تو دُور کی بات، الٹا غفلت بڑھ جاتی ہے*ان کی باتیں سننے سے دِل مردہ ہوتے ہیں*ان کے اَعْمال ایسے کہ خوفِ خُدا رکھنے والا کانوں کو ہاتھ لگائے، توبہ توبہ کرے...!! اللہ پاک کو ناراض کرنے والے کام کرنے میں دلیر ہوتے ہیں*نمازیں قضا کرتے ہیں*روزے نہیں رکھتے*صدقہ و خیرات نہیں کرتے*عورتوں جیسے لمبے لمبے بال رکھے ہوتے ہیں*نشہ آور اشیاء مثلاً بھنگ وغیرہ کے دَوْر چل رہے ہوتے ہیں اور دعویٰ کیا ہے: ہم عشق والے ہیں*ہمیں اللہ پاک سے محبت ہے۔
اگر انہیں نیکی کی دعوت دی جائے، نماز پڑھنے کی دعوت دی جائے، گُنَاہ چھوڑنے کی، ربّ کو ناراض کرنے والے کام چھوڑنے کی دعوت دی جائے تو بڑی جرأت سے کہتے ہیں: مِیَاں! نمازیں تم پڑھو! ہم تو پہنچے ہوئے ہیں۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ! دعویٰ محبتِ اِلٰہی کا...! کام اللہ پاک کو ناراض کرنے والے اور اس پر ایسی جاہلانہ جرأت...!! نماز اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِری ہے، نماز اللہ پاک سے گویا ملاقات ہے، نمازی نماز پڑھتے ہوئے گویا اللہ پاک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami