Share this link via
Personality Websites!
476788
9389
حضرت ابُو حَسن قَوَّاس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک روز میں اور میرے ساتھ بہت سارے لوگ حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زیارت کے لیے روانہ ہوئے، ہم سب اپنی مشکلات اور پریشانیوں کے حل(Solution) کے لیے دُعا کروانے کا ارادہ (Intention) رکھتے تھے، راستے میں اور لوگ بھی ہمارے ساتھ مِل گئے۔ ان میں ایک لڑکا تھا، میں اُسے جانتا تھا، یہ بہت گھٹیا اَخْلاق والا تھا، اکثر ناپاک رہتا تھا۔ خیر! ہم سب بارگاہِ غوثیت کی طرف جا رہے تھے کہ اتفاق سے حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے راستے ہی میں ملاقات ہو گئی، ہم سب نے آگے بڑھ کر سلام کیا اور ایک ایک کر کے آپ کے ہاتھ مبارَک کو بوسہ دینے لگے۔ وہ لڑکا جس کے اخلاق اچھے نہیں تھے، جب وہ حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ہاتھ کو بوسہ دینے کے لیے آگے بڑھا تو حُضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنا ہاتھ مبارَک ہٹا لیا، پھر ایک نظر اُس لڑکے کی طرف دیکھا، سرکارِ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی نگاہ مبارک کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ لڑکا بےہوش ہو کر گِر پڑا، جب اسے ہوش آیا تو اُس نے فوراً ہی اپنے بُرے اخلاق سے توبہ کی، پھر غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس سے ہاتھ ملایا۔([1])
*-*-*-*
ہیں پیرِ پیراں! غوثِ پاک ہیں میرِ میراں! غوثِ پاک
مَحْبُوبِ سُبْحاں! غوثِ پاک ولیوں کے سُلطاں! غوثِ پاک
مُشکل ہو آساں! غوثِ پاک فرماؤ اِحْساں! غوثِ پاک
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami