Share this link via
Personality Websites!
476784
9389
جس پر چاہتا ہے غلبہ دیدیتا ہے
پتا چلا؛ اللہ پاک چاہے تو اپنے محبوبوں کو*آنکھوں*کانوں پر قبضہ عطا فرماتا ہے*ہاتھ پیروں پر قبضہ عطا فرماتا ہے*دِل و دِماغ*ہوش و حواس پر قبضہ عطا فرماتا ہے*نہ اس کی قدرت میں کمی ہے*نہ عطاؤں میں تنگی ہے۔ ([1])
اس کے بعد اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اِس کی چند مثالیں ذِکْر کی، لکھتے ہیں: *کیا فرشتے دِلوں میں نیک ارادے نہیں ڈالتے؟ بُرے ارادوں سے دِل نہیں پھیرتے...؟ بالکل اللہ پاک کی عطا سے فرشتے دِلوں میں نیک ارادے بھی ڈالتے ہیں، بُری باتوں سے دِلوں کو پھیرتے بھی ہیں۔حدیثِ پاک میں ہے:ایک مرتبہ سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایک رَستے پر تشریف لائے، وہاں موجود صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم سے فرمایا: کیا تم نے اِدھرے سے کسی کو گزرتے دیکھا ہے؟ عرض کیا: جی ہاں! یارسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! دِحْیَه کَلْبِی ابھی یہاں سے گزرے ہیں۔ فرمایا: یہ دِحْیَه کَلْبِی نہیں بلکہ جبریل امین عَلَیْہ ِالسَّلام تھے، جو غیر مُسْلِموں کے دِلوں میں رعب ڈالنے آئے تھے۔
پتا چلا؛ اللہ پاک اپنے فرشتوں کو یہ طاقت عطا فرماتا ہے کہ وہ بندوں کے دِلوں پر تَصَرُّف کرتے ہیں، ان کے دِلوں میں رُعب بھی ڈالتے ہیں، خوشی کی کیفیات بھی اُبھارتے ہیں۔ جب اللہ پاک فرشتوں کو یہ طاقت عطا فرما سکتا ہے تو اپنے نیک بندوں کو یہ طاقت کیوں عطا نہیں فرما سکتا...؟ ضرور عطا فرما سکتا ہے اور عطا فرماتا بھی ہے۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami