Share this link via
Personality Websites!
476621
9387
نفس کی خَواہِش کا کچھ بھی حصّہ شامِل نہیں ہوتا۔
مشہور صحابئ رسول حضرت اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ کے چھوٹے بھائی تھے: حضرت اَبُوعُمَیر رَضِیَ اللہ عنہ۔ یہ ننھے بچے تھے اور اِنہوں نے ایک چڑیا پال رکھی تھی، اُس کے ساتھ کھیلا کرتے تھے، ایک دِن پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ان کے گھر تشریف لائے، کیا دیکھا کہ حضرت اَبُوعُمَیر رَضِیَ اللہ عنہ غمگین بیٹھے ہوئے ہیں۔
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا: اِسے کیا ہوا؟ عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !اِن کی چڑیا مَر گئی ہے۔ پیارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان کا دِل بہلانے کے لئے فرمایا: یَا اَبَا عُمَیْر! مَا فَعَلَ النُّغَیْرُ یعنی اے ابوعمیر! چڑیا کا کیا ہوا...؟ ([1])
اب یہ ایک خاص واقعہ ہے، مختصر سی بات ہے*آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مِنْبَر پر خطبہ ارشاد نہیں فرما رہے تھے*دَرْس نہیں دے رہے تھے*نیکی کی دعوت ارشاد نہیں فرما رہے تھے*کسی آیت کی تشریح نہیں ہو رہی تھی *بلکہ عام نَارْمَل حالت ہے، ہمارے ہاں بھی بچّے بعض دفعہ غمگین ہو جاتے ہیں، اُداس ہوتے ہیں، ہم بھی اُنہیں بہلاتے ہیں مگر قربان جائیے! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صِرْف ایک غمگین بچے کو بہلانے کی خاطِر، ان کے دِل کو تسکین دینے کی خاطِر صِرْف دو جملے ارشاد فرمائے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا یہ فرمانِ ذیشان بھی دِین میں بڑا مقام رکھتا ہے، ایسا مقام کہ عُلَمائے کرام نے اس حدیثِ پاک سے 400 علمی مسئلے نکالے ہیں۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami