Share this link via
Personality Websites!
476620
9387
فرماتے ہیں*غرض کہ کسی بھی کیفیت میں اِس زَبان مبارک سے کبھی غلط بات تو دُور کی بات ہے، ایک غلط حرف بھی کبھی ادا نہیں ہوا ہے۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان بتاتے ہوئے فرماتا ہے:
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ(۳) اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ(۴) (پارہ:27، سورۂ نَجْم :3 ، 4)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور وہ کوئی بات خواہش سے نہیں کہتے۔ وہ وحی ہی ہوتی ہے جو انہیں کی جاتی ہے۔
مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اِس آیتِ کریمہ کے تحت فرماتے ہیں: ان آیات کے 2 مطلب ہو سکتے ہیں: (1):پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فَنَا فِی اللہ کے اُس بلند تَرِین درجے پر پہنچے ہوئے ہیں کہ کلام رَبّ وَاحِد لاشَرِیْک کا ہے مگر جارِی اِس زَبانِ پاک سے ہو رہا ہے (2):دوسرا مطلب یہ ہے کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زَبان مبارَک پر جو بھی بات جارِی ہو، اس کی 2ہی صُورتیں ہوں گی: پہلی صُورت یہ کہ وہ کلام رَبّ کا مقدّس قرآن ہو گا دوسری صُورت یہ کہ وہ حدیث کہلائے گی اور یہ دونوں ہی اللہ پاک کی طرف سے وَحی ہیں۔ قرآن کو وحی جَلِی کہتے ہیں، اِس کی نماز میں تِلاوت کی جاتی ہے۔ حدیثِ پاک کو وَحْی خفی کہتے ہیں، اِس کی نماز میں تِلاوت نہیں ہوتی۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ان قرآنی آیات سے معلوم ہو گیا کہ پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جب بھی ہونٹوں کو کھولتے ہیں، زَبانِ پاک کو حرکت دیتے ہیں تو اِس میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami