Share this link via
Personality Websites!
476619
9387
اِس زَباں سے ہمیشہ حق ہی نکلتا ہے
ابُوداؤد شریف حدیثِ پاک کی مشہور اور معتبر کتاب ہے، اس میں حدیثِ پاک ہے، صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: میری عادَت تھی، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے جو کچھ بھی سنتا، اسے لکھ لیا کرتا تھا۔ قریش کے کچھ لوگ مجھے کہنے لگے: اے عبد اللہ! انسان کی کیفیات بدلتی رہتی ہیں*کبھی آدمی غُصّے میں ہوتا ہے*کبھی خُوشی کی کیفیت ہوتی ہے، لہٰذا آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ہر بات نہ لکھا کرو! فرماتے ہیں: یہ سُن کر میں نے لکھنا چھوڑ دیا۔ پِھر میں نے یہ سارا مُعَامَلہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں عرض کیا۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنی اُنگلی مُبارَک سے اپنے مُنہ کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اُکْتُبْ یعنی اے عبد اللہ! میری ہر بات لکھا کرو! فَوَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِيَدِهِ، مَا يَخْرُجُ مِنْهُ اِلَّا حَقٌ اُس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے...!! اِس (زَبان) سے حق کے سِوا کچھ نہیں نکلتا۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے کلامِ پاک کی کیا نِرالی شان ہے...!! ایک ہم جیسے نکمے لوگ ہیں*غُصّے میں ہوں تو اَول فَوْل بکنے لگتے ہیں*خُوشی میں ہوں تو پتا ہی نہیں چلتا، بَول کیا رہے ہیں*کسی کی تعریف کرنے پر آئیں تو جھوٹے مبالغے کر کے تعریفوں کے پُل باندھ دیتے ہیں*کسی کی بُرائی کرنے پر آئیں تو جھوٹے الزامات لگا ڈالتے ہیں مگر قربان جائیے! یہ میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مبارَک کلام ہے*حالتِ جلال میں ہوں، تب بھی حق بولتے ہیں*خُوشی کی کیفیت میں ہوں تب بھی حق ہی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami