Share this link via
Personality Websites!
476617
9387
جائے تو سب گندی عادات سے نَجات بخش دیتاہے *اور اِس دَہن مقدّس سے نکلے ہوئے الفاظ کی یہ تاثِیر ہے کہ کانوں کے رستے دِل میں اُترتے ہیں اور دِل کی تمام سیاہیاں دُور کر کے دِل کو روشن اور چمکدار کر دیتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ضِماد رَضِیَ اللہ عنہ جیتے جاگتے انسان تھے*اُن میں رُوح بھی تھی*سانسیں بھی چل رہی تھیں*صِرْف دِل مُردَہ تھا، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے کلام مبارَک کی تاثِیر سے ان کا دِل زِندہ ہو گیا...!! مگر یاد رکھئے گا کہ یہ کلام مبارَک صِرْف مُردَہ دِلوں کو ہی زندہ نہیں کرتا بلکہ بےجان چیزوں میں بھی جان ڈال دیتا ہے۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ایک دِن رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مِنْبَر مبارَک پر تشریف لائے، آپ نے خطبہ دیتے ہوئے یہ آیتِ کریمہ تِلاوت فرمائی:
وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ ﳓ (پارہ:24، سورۂ زُمر:67)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا اس کی قدر کرنے کا حق تھا ۔
پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پُرجوش انداز میں اللہ پاک کی شانیں بیان کرنے لگے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اِس کلام مُبارَک کو سُن کر لکڑی کا بنا ہوا مِنْبَر مُبارَک بھی جھومنے لگا، حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خطبہ دے رہے تھے اور مِنْبَر یُوں جھوم رہا تھا کہ ہمیں خطرہ ہو گیا کہ کہیں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو تکلیف نہ پہنچ جائے۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami