Share this link via
Personality Websites!
476614
9387
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اِن کلمات کی گہرائی تو سمندر جیسی ہے
ایک صحابی ہوئے ہیں: حضرت ضِمَاد بن ثَعْلَبَہ اَزْدِی رَضِیَ اللہ عنہ۔آپ نے ابتدائے اِسْلام ہی میں ایمان قبول کر لیا تھا بلکہ آپ وہ خوش بخت ہیں کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ابھی اِعْلانِ نبوت نہیں فرمایا تھا، اس سے پہلے بھی آپ کے دوست تھے۔ حضرت ضِمَاد رَضِیَ اللہ عنہ طَبِیْب (یعنی ڈاکٹر) تھے اور اُس دور کے طَوْر طریقے کے مطابق دَم بھی کیا کرتے تھے۔ آپ یمن میں رہتے تھے، وہیں لوگوں کا عِلاج کرتے تھے۔([2])
آپ کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ بڑا دِلچسپ ہے۔ آئیے! سُنتے ہیں: مُسْلِمْ شریف میں حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں:جنابِ ضِمَاد (جو اس وقت تک مسلمان نہیں تھے) اور مَنْتَر وغیرہ کر کے جنّ نکالا کرتے تھے، ایک دِن آپ مکّہ مکرمہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami