Share this link via
Personality Websites!
476631
9387
ہونا تھا، اُس دِن آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سب کچھ بیان فرما دیا۔ ([1])
صحابہ فرماتے ہیں: اس دِن کے بعد سے یہ حالت تھی، ہم کسی واقعہ کو دیکھتے تو یُوں لگتا جیسے یہ واقعہ پہلے بھی ہوا ہے، جب ذہن پر ذرا زَور دیتے تو یاد آتا کہ یہ تو وہی بات ہے جو اس دِن آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بتا دی تھی۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ! اس حدیثِ پاک میں ایک تو پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے عِلْمِ غیب کا بیان ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم قیامت تک کی خبریں جانتے ہیں۔ پِھر یہ غور فرمائیے کہ صِرْف ایک صدی کی تاریخ لکھنی ہو تو سینکڑوں صفحات لگتے ہیں۔ علّامہ ذَہْبِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کتاب ہے: تَارِیْخُ الْاِسْلَام۔ اس میں آپ نے صِرْف 7 صدیوں کے اَہَم اَہَم واقعات کو ذِکْر کیا ہے۔ 15 جلدوں کی کتاب ہے اور ایک ایک جلد کے صفحات 500 سے زیادہ ہیں۔ کوئی پڑھنے میں چاہے کتنا ہی ماہِر ہو، ان 7 صدیوں کی تاریخ کو ایک دِن میں پڑھ نہیں سکے گا مگر قربان جائیے! یہ کلامِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان ہے، قیامت تک آنے والی کئی صدیوں کی خبریں... وہ بھی صِرْف اَہَم اَہَم واقعات نہیں بلکہ تفصیلی خبریں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صِرْف ایک دِن میں ارشاد فرما دیں۔ یہ ہے جَوَامِعُ الْکَلِمکی شان...!!
بس اللہ پاک ہمیں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سچّی پکّی غُلامی، سچّا عشق اور سنتوں کا دِیوانہ بننے کی توفیق نصیب فرما دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
شیخ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی بہت پیاری کتاب ہے: گفتگو کے آداب۔ یہ فیضانِ سُنّت جلد 3 کا ایک حصّہ ہے *ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami