Share this link via
Personality Websites!
476630
9387
ہے کہ آپ آخری نبی ہیں۔ پہلے جو انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم تشریف لاتے تھے، کسی خاص قوم کے نبی ہوتے تھے، اُن کی ہدایت کا زمانہ بھی خاص ہوتا تھا، پِھر دوسرے نبی تشریف لے آتے تھے، ہمارے نبی، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم چونکہ آخری نبی ہیں، آپ ساری مخلوق کے نبی ہیں، قیامت تک آپ ہی کی ہدایات پر عَمَل ہو گا، یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے قیامت تک آنے والے *ہر دَور کے لئے *ہر صدی کے لئے *ہر طرح کے مُعَاشرے کے لئے *ہر ہر طبقے کے لئے اور *ہر ایک کی زندگی کے ایک ایک لمحے کے لئے ہدایات دینی تھیں اور وقت کتنا تھا؟ 23 سال۔ لہٰذا اللہ پاک نے آپ کو جوامِعُ الکلم کا معجزہ عطا فرمایا، شان یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مختصر لفظوں میں بات ارشاد فرماتے ہیں اور اس میں اتنے مَعَانی، اتنے مفہوم بیان کر دیتے ہیں کہ قیامت تک آنے والوں کی ہدایت کے لئے کافِی ہو جاتے ہیں۔
مسلم شریف میں حدیثِ پاک ہے، حضرت ابوزَید رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فجر کی نماز پڑھائی، پِھر منبر پر تشریف لائے، خطبہ شروع فرمایا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بیان فرماتے رہے، فرماتے رہے، یہاں تک کہ ظہر کا وقت ہو گیا، آپ منبر سے نیچے تشریف لائے، ظہر کی نماز ادا کی، پِھر خطبہ شروع فرما دیا، یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا، آپ نیچے تشریف لائے، عصر کی نماز ادا کی، پِھر خطبہ شروع فرمایا، یہاں تک کہ مغرب کا وقت ہو گیا، پس جو کچھ پہلے ہو چکا تھا اور جو قیامت تک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami