Share this link via
Personality Websites!
476629
9387
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی...!! اس زبانِ پاک سے جو نکلتا ہے، ہو کر رہتا ہے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے وِصَالِ ظاہِری کے کئی سال بعد، بیداری میں نہیں بلکہ خواب میں تشریف لا کر، باقاعِدہ دُعا دِی نہیں، بطور تکیہ کلام ایک جملہ ارشاد فرمایا، اس خواب میں بولے گئے تکیہ کلام کی یہ تاثیر ہے کہ جیسا فرمایا تھا، فورًا ویسا ہی ہو گیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! کلامِ مصطفےٰ کا ایک یہ بھی معجزہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو جَوَامِعُ الْکَلِمْ عطا کئے گئے ہیں۔ جَوَامِعُ الْکَلِمْ کا مطلب ہے: کم سے کم لفظوں میں بہت زیادہ مفہوم سمو دینا۔ جیسے کہتے ہیں: سمندر کو کُوزے میں بند کر دینا۔ کُوزا کتنا سا ہوتا ہے؟ چھوٹا سا۔ سمندر کتنا بڑا ہوتا ہے، یعنی سمندر کی طرح بہت زیادہ باتوں کو ایک چھوٹے سے جملے میں بیان کر دینا، اسے جَوَامِعُ الْکَلِمْ کہا جاتا ہے۔ مسلم شریف میں حدیثِ پاک ہے۔ رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مجھے انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم پر 6باتوں میں فضیلت دی گئی، (ان میں سے دو باتیں یہ ہیں:) (1):اُعْطِیْتُ جَوَامِعَ الْکَلِمِ مجھے جَوَامِعُ الْکَلِم کا معجزہ عطا کیا گیا (2):وَ خُتِمَ بِیَ النَّبِیُّوْن اور میرے ذریعے سلسلۂ نبوت ختم کر دیا گیا۔ ([1])
عقیدۂ خَتْمِ نبوت کی ایک دلیل
پیارے اسلامی بھائیو! جَوَامِعُ الْکَلِم (یعنی کم لفظوں میں زیادہ باتیں بیان کر دینا)، یہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا معجزہ ہے اور الحمد للہ! یہ معجزہ بھی اس بات کی دلیل
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami