Share this link via
Personality Websites!
476627
9387
غور کرنے کی بات ہے۔ سائنسی لحاظ سے پانی نمکین اور کَڑوا اُس وقت ہوتا ہے، جب اس میں باہَر سے کچھ چیزیں مِل جاتی ہیں۔ پانی کا اَصْل فارمولا ہے:H2O(ایچ، ٹُو، اَوْ) یعنی دو حصّے ہائیڈروجن ہو اور ایک حصّہ آکسیجن ہو تو پانی بن جاتا ہے، اب پانی جب بارش میں برستا ہے، زمین پر بہتا ہے، زمین کے نیچے چلا جاتا ہے تو اس میں اَور چیزیں بھی شامِل ہو جاتی ہیں، مثلاً سَوْڈِیَم کَلَوْرَائِیْڈ، میگنیشیم، کیلشیم کَا رْبُونیٹ، پَوٹَاشیم وغیرہ معدنیات جب پانی میں ملتی ہیں تو پانی کا ذائقہ بدل جاتا ہے، پانی نمکین یا کڑوا ہو جاتا ہے، پِیا نہیں جاتا، پھر اِن معدنیات کو نکالنے کے لئے ہمارے ہاں لاکھوں کے پلانٹس لگائے جاتے ہیں، کئی قسم کے کیمکلز ڈال کر، لاکھوں روپیہ خرچ کر کے، کتنا سارا ٹائِم لگانے کے بعد پانی میں سے اضافی معدنیات نکالے جاتے ہیں، پِھر بھی پانی کا وہ اَصْل ذائقہ واپس نہیں آتا۔ سوچنے کی بات ہے! *کوئی پلانٹ نہیں لگایا گیا *پانی کو چھانا بھی نہیں* اُس میں لعاب (یعنی تُھوک مبارَک) بھی نہیں ڈالا گیا *بس آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے نام ہی بدلا ہے، اتنا کہنے ہی سے پانی میں شامِل تمام اِضافی معدنیات نکل بھی گئیں، پانی نکھر کر صاف بھی ہو گیا اور صاف بھی ایسا ہوا کہ اس کی حقیقت ہی بدل گئی، پہلے کڑوا تھا، اب میٹھا ہو گیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! کچھ جملے ہوتے ہیں، جنہیں ہم تکیہ کلام کہتے ہیں۔ یعنی یہ ایسے جملے ہوتے ہیں کہ بولتے ہوئے ہم ان کا معنیٰ مُراد ہی نہیں لیتے، اِن کے معنیٰ کی طرف ہماری تَوَجُّہ ہی نہیں ہوتی، بس یونہی بولنے کے طور پر بولتے ہیں، جیسے ماؤں کی عادت ہوتی ہے، کہتی ہیں: تیرا سَتْیَا نَاس ہو۔ تیرا بیڑا تَر جائے۔ اب سَتْیَا کیا ہوتا ہے؟ ناس کسے کہتے ہیں؟ یہ خُود بولنے والوں کو بھی مَعْلُوم نہیں ہوتا، بیڑا تَرنا کسے کہتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami