Share this link via
Personality Websites!
476626
9387
آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کہیں تشریف لے جا رہے تھے، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم بھی ساتھ تھے، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے پاس جو سامان تھا، وہ اُٹھانے میں انہیں دُشواری ہو رہی تھی، رحم و کرم فرمانے والے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جب یہ دیکھا تو مجھ سے فرمایا: اپنی چادر بچھاؤ! میں نے چادر بچھا دی۔ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم سے فرمایا: سب اپنا سامان اِس چادر پر رکھ دو! سب نے سامان رکھ دیا۔ اب وه سارا سامان چادر میں باندھ کر میرے اُوپر رکھ دیا گیا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اِحْمِلْ، فَاِنَّمَا اَنْتَ سَفِينَةُ اِسے اُٹھاؤ! بیشک تم سفینہ (یعنی کشتی) ہو۔ ([1]) روایات میں ہے: اس واقعہ کے بعد حضرت سفینہ رَضِیَ اللہ عنہ کی یہ حالت تھی کہ ایک اونٹ کا بوجھ اکیلے اُٹھا لیا کرتے تھے۔ ([2])
ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے ساتھ کہیں تشریف لے جا رہے تھے، راستے میں ایک جگہ ایک کنواں آیا، اُس کا پانی کڑوا تھا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا: اِس کا نام کیا ہے؟ کہا گیا: اس کا نام بَیْسَان ہے۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بَلْ ہُوَ نُعْمَانُ نہیں...!! بلکہ یہ نعمان ہے۔
روایت میں ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زبان مبارَک سے بس یہ نام نکلنے کی دَیْر تھی، وہ کُنواں جس کا پانی پہلے کڑوا تھا، نام بدلنے سے میٹھا ہو گیا۔ ([3])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے کلامِ مصطفےٰ کی تاثِیر...!! جو فرما دیتے ہیں، ویسا ہو جاتا ہے۔ یہاں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami