Share this link via
Personality Websites!
476624
9387
ہم سے نہیں دیا جاتا، جھجک ہوتی ہے *دوسری طرف دیکھئے! جن باتوں میں اللہ پاک کی ناراضی ہے، وہ باتیں لوگ انتہائی بےشرمی کے ساتھ کر رہے ہوتے ہیں *فحش باتیں کی جاتی ہیں *گالی دِی جاتی ہیں *غیبتیں اور چُغلیاں کی جاتی ہیں *اِلْزام تَراشیاں بھی ہوتی ہیں *بڑی دلیری کے ساتھ جھوٹ بھی بولا جاتا ہے، افسوس! یہ گُنَاہوں بھری باتیں کرتے ہوئے لوگوں کو شرم نہیں آتی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھی پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سُنّت ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم فُضُول کچھ بھی نہیں بولتے تھے، جو فرماتے تھے، معنیٰ خیز ہوتا تھا، حکمت سے بھرپُور ہوتا تھا۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اس سُنّت پر بھی عَمَل کریں، زبان کی حفاظت کیا کریں، ہمیشہ اچھی بات ہی کیا کریں، فضول اور گُنَاہوں بھری باتوں سے ہر دَم بچتے رہا کریں۔*فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے:جو مجھے اپنے 2جبڑوں اور ٹانگوں کے درمیان کی چیز (یعنی زَبان اور شرم گاہ)کی ضَمانت دے میں اُسے جنت کی ضَمانت (گارنٹی )دیتا ہوں ۔([1]) *ایک روایت میں ہے :بیشک جنت میں ایسے گھر ہیں جس کے اَندر سے اُن کا باہر اورباہر سے اندر کا حصہ نظر آتاہے ۔ ایک دیہاتی نے عرض کیا:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ کس کے لئے ہیں؟ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: *جو اچھی گفتگو کرے *کھاناکھلائے*مسلسل روزے رکھے*اور رات کو جب لوگ سوجائیں تو نماز پڑھے۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami