Share this link via
Personality Websites!
476622
9387
سُبْحٰنَ اللہ!یہ شانِ کلامِ مصطفےٰ ہے...! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صرف مِزاح میں کلام فرمائیں تو اُس سے کسی کام کی صِرْف ترغیب نہیں...!! ترغیب ہلکی ہوتی ہے، ترغیب تو ہم عام لوگوں کے جملوں سے بھی لے سکتے ہیں، اللہ والے جو ہوتے ہیں، وہ بچوں کی معمولی باتوں سے بھی عبرت کے مدنی پھول نکال لیا کرتے ہیں، یعنی ترغیب اور چیز ہوتی ہے،علمی مسائل اور ہوتے ہیں،قربان جائیے! محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مِزاح بھرے کلامِ پاک سے 400 علمی مسائِل اَخَذ کئے جا رہے ہیں، جب مِزاح بھرے کلام کی یہ شان ہے تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مِنْبَر مبارَک پر جو خطبے ارشاد فرماتے تھے، ان کی شان کیا ہو گی...!!
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میں جو خبر بھی تمہیں دیتا ہوں، وہ یقیناً اللہ پاک کی طرف سے ہوتی ہے،اِس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہوتا۔([1]) صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ ہم سے خوش طبعی بھی تو فرماتے ہیں؟ (کیا یہ خوش طبعی والا کلام بھی حق ہوتا ہے؟) فرمایا: اِنِّی لَا اَقُوْلُ اِلَّا حقًّا بیشک میں حق کے سِوا کچھ نہیں کہتا۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ مِزاحِ مصطفےٰ کی شان ہے کہ مِزاح میں بھی جو کچھ فرماتے ہیں، حق ہی فرماتے ہیں، کبھی بھی زبان مبارَک پر ناحق بات آتی ہی نہیں ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ہمارے لئے بھی ایک سبق ہے۔ ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami