Share this link via
Personality Websites!
476563
9376
اسے (مسجد کے) ستون کے ساتھ باندھ دُوں (مگر پِھر ارادہ تَرْک کر دیا)۔ ([1])
حضرت ابودرداء رَضِیَ اللہ عنہ سے مروِی ایک رِوایت میں ہے، پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: میں نماز میں تھا، شیطان میرے پاس آگ کا گولہ لے کر آیا،میں نے چاہا کہ اسے پکڑ کر ستون کے ساتھ باندھ دُوں تاکہ صبح کو مدینے کے بچے اس کے ساتھ کھیلیں (پِھر میں نے اپنا ارادہ تَرْک کر دیا)۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ! ایک تَو وہ قَرِین شیطان ہے جو ہر ایک انسان کے ساتھ پیدا ہوتا ہے، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا وہ قَرِیْن تو مسلمان ہو کر صحابی بن گیا تھا۔ اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے دِلِ پاک سے شیطان کا حِصَّہ بھی نکال دیا گیا، اب وہ ابلیس لعین وَسْوَسَہ تو ڈال نہیں سکتا تھا، چنانچہ خُود شکلیں بدل کر آیا کہ ڈائریکٹ ہی پہنچتا ہوں مگر مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو ابلیس لَعِیْن پر مکمل قابُو دیا گیا ہے، آپ نے اسے دبوچ کر شکست دے ڈالی۔
(2):عِلْم و حکمت کا بحرِ بیکراں
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
حضرت امام حَسَن بَصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس آیتِ کریمہ کا ایک معنیٰ بیان فرماتے ہیں:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami