Share this link via
Personality Websites!
476561
9376
اِس کے ذریعے ہی شیطان ہمارے دِل میں گُھستا ہے، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے دِل مبارَک کے اندر وہ جو ایک جمے ہوئے خُون کا لوتھڑا تھا، وہی نکال دیا گیا، اب شیطان لاکھ کوشِش کرے، مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تک اپنا وَسْوَسَہ پہنچا ہی نہیں سکتا ہے۔
روایات میں ہے: پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
اِنَّ الشَّيْطَانَ لَيَجْرِيْ مِنِ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ
ترجمہ: بیشک شیطان آدمی کے جسم میں خُون کی رگوں کے اندر گردش کرتا ہے۔ ([1])
مَا مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا لَهٗ شَيْطَانٌ
ترجمہ: تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک شیطان ہے۔
صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے عرض کیا:
وَلَا اَنْتَ يَا رَسُولَ الله؟
ترجمہ: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! کیا آپ کے ساتھ بھی شیطان ہے؟
فرمایا:
وَلَا اَنَا، اِلَّا اَنَّ الله اَعَانَنِیْ عَلَيْهِ فَاَسْلَمَ
ترجمہ: ہاں! میرے ساتھ بھی شیطان ہے مگر اللہ پاک نے میری مدد فرمائی، میرے ساتھ جو شیطان تھا، وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! صحبتِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا نِرالا فیضان
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami