Share this link via
Personality Websites!
476558
9376
نعمت عطا کر کے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
گویا فرمایا جا رہا ہے: اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! آپ پر اِنْعامات کی بےپناہ برسات ہے، وہ نعمتیں جو حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کو مانگنے پر عطا کی گئی تھیں، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو بِنْ مانگے ہی شرحِ صَدْر کی نعمت عطا کر دی گئی ہے۔([1])
فرق مَطْلُوب و طالِب کا دیکھے کوئی قصۂ طُور و معراج سمجھے کوئی
کوئی بےہوش، جلووں میں گم ہے کوئی کس کو دیکھا یہ موسیٰ سے پوچھے کوئی
آنکھ والوں کی ہمت پہ لاکھوں سلام
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
پچھلے جمعۃ ُالمبارَک کو میں نے عرض کیا تھا: شَرْحِ صَدْر کی 2قسمیں ہیں: (1): شَرْحِ صَدْر ظاہِری، جسے شَقُّ الْصدر کہا جاتا ہے، اس کی تفصیلات ہم نے پچھلے جمعہ کو سُنی تھیں (2): شَرْحِ صَدْر باطنی یعنی ایک تَو ہے؛ ہمارا یہ ظاہِری جسم، اس سینے کو کھول دینا، دوسرا یہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami