Share this link via
Personality Websites!
476557
9376
آیتِ کریمہ کی روشنی میں آج بھی مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی نِرالی شانیں سننے کی سَعَادت حاصِل کرتےہیں:
شَرْحِ صَدْر کے مَعَانی کا بیان
اللہ پاک نے فرمایا:
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ(۱) (پارہ:30، سورۂ اَلَم نَشْرَح:1 )
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کشادہ نہ کردیا ؟
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! ہم نے آپ کا سینۂ مقدَّس آپ کے لیےکُشَادہ فرما دیا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں شیخ ابوعلی دَقّاق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بڑا پیارا نکتہ بیان کیا، فرماتے ہیں: جب حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کوہِ طُور پر حاضِر ہوئے تو اللہ پاک کے حُضُور عرض کیا:
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ(۲۵) (پارہ:16، سورۂ طٰہ:25)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے میرے ربّ! میرے لیے میرا سینہ کھول دے ۔
ظاہر ہے حضرت موسیٰ علیہ السَّلام بھی نبی ہیں، آپ کی اِس دُعا میں ہمارے لیے سبق ہے کہ ہم بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں شرحِ صَدْر کی دُعا مانگیں، یہاں شیخ ابوعلی دَقّاق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے بہت پیارا نکتہ بیان کیا، فرمایا: دیکھیے! ایک طرف حضرت موسیٰ علیہ السَّلام ہیں، آپ کلیمُ اللہ ہیں، آپ نے شرحِ صَدْر کے لیے دُعا مانگی، یعنی یہ نعمت مانگ کر لی۔ مگر حبیبُ اللہ کی شان یہ ہے کہ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے مانگا نہیں، اللہ پاک نے خُود ہی یہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami