Share this link via
Personality Websites!
476577
9376
*پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: اَنَا خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ یعنی میں سب نبیوں میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔([1]) *ایک روایت میں ہے:بیشک رِسالت و نُبُوَّت ختم ہوگئی اب میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ نبی(یعنی میرے بعد کوئی رسول یا نبی نہیں آئے گا)۔([2])
*اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : *اِسلام میں جس طرح لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ پر ایمان رکھنا ضروری ہے، اسی طرح مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو خَاتَمُ النَّبِیّٖن ماننابھی لازِم اور ضروری ہے * جو بندہ اِس عقیدے کا اِنکار کرے یا اِس میں ذَرَّہ برابر بھی شک کرے وہ یقینی طَورپر کافِر ہے، ملعُون ہے، ہمیشہ ہمیشہ جہنّم میں رہے گا *جو اِس مُرتَد کے غلط عقیدے کو جانتا ہو، پِھر وہ اسے کافِر نہ جانے یا اُس کے کافِرہونے میں شک کرے، وہ بھی کافِر ومرتَد ہے۔ ([3])
تمہارے بعد پیدا ہو نبی کوئی نہیں ممکن نُبُوَّت ختم ہے تم پر کہ ختم الانبیاء تم ہو ([4])
اللہ پاک ہمیں اچھے عقائد پر پابند رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! عاشقانِ رسول كى دینی تنظیم وعوت اسلامى کا پیغام
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami